جہلم

یوم آزادی پر ضلع جہلم میں تقریبات، سرکاری و غیر سرکاری سطح پرجشن ، پرچم کشائی اور کیک کاٹے گئے

جہلم: 71ویں یوم آزادی پر ضلع بھر میں تقریبات، ملی ترانے ، قومی پرچموں کی بہار ، سرکاری و غیر سرکاری سطح پرجشن ، پرچم کشائی اور کیک کاٹے گئے، ایک دوسرے کو مبارکبادیں ، عید کا سماں ، ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی 71ویں یوم آزادی کو انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔

سرکاری سطح پر علی الصبح ڈی سی آفس میں تقریب پرچم کشائی اور سلامی منعقد ہوئی جس میں ڈی سی جہانزیب اعوان ، ڈی پی او تنویر مصطفی ، ایم این اے فرخ الطاف ، اسٹیشن کمانڈر جہلم کینٹ کے ہمراہ ضلع کی اہم سرکاری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ، اس موقع پر ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔

جہلم پولیس کی جانب سے پولیس لائن میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او جہلم اور ایس ڈی پی اوز نے پرچم کشائی کے بعد درخت لگایا اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، اسی طرح بلدیہ جہلم میں چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم ، بلدیہ دینہ میں چیئرمین چوہدری عاشق نے پرچم کشائی کی۔

ریسکیو 1122 اسٹیشن پر ڈی او ریسکیو ڈاکٹر فیصل نے پرچم کشائی کی اور ریسکیو کی گاڑیوں کے ہمراہ ایک ریلی نکالی جس میں سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، المرکز جہلم میں منعقد ہ تقریب میں کرنل ریٹائرڈ عبید مرزا نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ڈاکٹر اسد مرزا، ارشد مبارک، امین میر، پروفیسر قدرت علی، چوہدری اقبال، استادمانی اور دیگر سماجی شخصیات موجود تھیں ۔

شہریوں نے اپنی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور چہروں کو پاکستانی پرچم سے رنگ دیا اور ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد یتے رہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button