پڑی درویزہاہم خبریں

پنجاب میں پارٹی کو سرگرم کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں گی ۔ آصف علی زرداری

پڑی درویزہ: سینٹ کے الیکشن کے بعد صوبہ پنجاب میں پارٹی کو سرگرم کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں گی، آصف علی زرداری۔ کافی عرصہ سے کارکن ضلع جہلم میں مایوسی اور عدم تحفظ کے شکار ہیں ، آئندہ الیکشن سے قبل یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی از حد ضرورت ہے ،پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار ۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر تسنیم ناصر گجر کی قیادت میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی رزداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران سابق صدر اور پی پی پی ضلع جہلم کے عہدیداران کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر تسنیم ناصر گجر کی قیادت میں ضلع جہلم اور دیگر تحصیلوں کے صدور اور کارکنان نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں تحصیل سوہاوہ سے پارٹی کے صدر اور متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار ، جنرل سیکریٹری شوکت علی ، کارکنان اور دیگر تحصیلوں کے عہدیداران اور کارکنان شامل تھے ۔

دوران ملاقات پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں پی پی پی کے کارکن مایوسی اور سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں انہیں تحفظ دینے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر کارکنوں کے کنونشن انعقاد کرنے کی بھی ضرورت ہے اسی طرح آمدہ الیکشن میں حصہ لینے والے نئے امیدواران کے تعارف کے لیے یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی باقاعدہ تنظیم سازی کی جائے تا کہ استعماری طاقتوں سے مقابلہ کیا جاسکے ۔

ملاقات میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن کے بعد صوبہ پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیاں تیز تر کر دی جائیں گی اور پارٹی صوبہ بھر میں کلین سویپ کرے گی ۔ انہوں ضلع جہلم کے وفد سے کہا کہ پیش کیے گئے مطلوبہ اقدامت بر وقت کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی نظریاتی پارٹی نہیں ہے سب مختلف گرہوں کا ملغوبہ ہیں ۔ آصف علی رزداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹونے پارٹی نظریہ کے بانی ہیں اور رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button