جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں 87ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال، پرویز اختر

جہلم: پراونشل ہائی وے کے 09، پراونشل بلڈنگز کے 08،لوکل گورنمنٹ کا 01، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 09، اریگیشن کا 01، سمال ڈیم ایک، سپورٹس کے 3، اثار قدیمہ کے 2 جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، پارلیمانی سیکریٹری/،ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مجموعی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 45 پروجیکٹس ،کمیونٹی ڈولپمنٹ کے22سپیشل پیکج کے17،ایس ڈی جی کے87منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بتایا ہے کہ جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی اور اعلیٰ کوالٹی میٹریل کا استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ ایکسینز کو اہداف کے مطابق کام مکمل کرنے کی ہدیت دی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،سی او ایجوکیشن محمد معاروف، اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر محمد ثاقب، ایکسئن روڈز،بلڈنگ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے علاوہ ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ممبران صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال،چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں متعددسکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں۔ عوامی فلاحی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل نہایت اہم ہے اس مقصد کیلئے عوامی نمائندے اور سرکاری افسران باہم کوآرڈینشین سے کام کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button