جہلم

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا جن کے قبضہ سےشراب، چرس اورناجائز اسلحہ کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے محمد الطاف اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم طاہر محمود ولد تصور حسین سکنہ چکوڑا سے 120گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر کے غلام مجتٰبی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم غلام عباس ولد محمد اشرف سکنہ کوتل کنڈ حال نزد تاج محلہ میرج ہال بوہڑوالی گلی چونترہ سے 120گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران گشت ملزم مخالد محمود ولد حاجی احمد سکنہ ڈھوک گجر تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال سے 200گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن سے افتخار افضل اے ایس آئی نے دورا ن گشت ملزم نبیل احمد ولد صادق علی قوم جٹ سکنہ محلہ لنڈ پور گجرات سے 5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن سے محمد سجاد اے ایس آئی نے دورا ن گشت ملزم عمران خان ولد عابد حسین سکنہ روہتاس روڈ جہلم سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے قمر شہزاد اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر14/18بجرم395/412ت پ سوہاوہ میں ملزم قمر زمان ولد اللہ دتہ سکنہ دولہ چاکر برریمانڈ جسمانی سے ریوالور 32بور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button