پنڈدادنخاناہم خبریں

ضلع جہلم میں نظریاتی جیالوں کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ راجہ عمران اشرف

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یونس سے )ضلع جہلم میں نظریاتی جیالوں کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کریں گے۔نظریاتی جیالے پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سابق صدر اور مرکزی رہنما راجہ عمران اشرف نے اپنے دیرنیہ دوست ملک حسنات آف کھیوڑہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تحصیل پنڈدادنخان کے پارٹی کے نظریاتی جیالے ملک محمد خالد،رشید بٹ،راجہ محمد علی،ملک محمد اجمل،خضر حیات گجر اور بہت سے کارکن موجود تھے۔انھوں نے جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں ورکر کنونشن کی رائے کے متصادم تنظیم سازی کیوجہ جہلم میں خلفشار ہے۔پارٹی کی ہا ئی کمان کو ضلع جہلم کے پارٹی حالات سے آگاہ کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں نظریاتی کارکنوں سے نا انصافی نہیں ہونے دینے گے۔ورکر کنو نشن جو کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت میں ہوا تھا۔اس میں کیے گئے فیصلوں کے برعکس جہلم میں جو تنظیم سازی کا اعلان ہوا ہے وہ نظریاتی بے لوث قربا نیاں دینے والوں جیالوں کے ساتھ ذیادتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جہلم کے حالات سے میں پارٹی قیادت قمر زمان کائرہ اور دیگر قیادت کو آگاہ کروں گا۔انھوں نے کہا کہ جلد نظریاتی کارکنوں کی میٹنگ سردار سلیم ڈویژنل صدر سے کرائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button