پنڈدادنخاناہم خبریں

ملک بھر کی طرح پنڈدادنخان میں 53 واں یوم دفاع جوش و جذبے سے منایا گیا

پنڈدادنخان: 6 ستمبر یوم دفاع وشہداء کے حوالے سے پولیس فورس کے شہدا کے گھروں میں پاک فوج کی طرف سے پھولوں اور تحائف کی تقسیم فیملی سے ملاقاتیں اور اظہار یکجہتی ، پاک فوج کے میجر معراج عالم کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ ایس ایچ او رائے ریاض کھرل نے تحصیل بھر میں شہید ہونے والے پولیس کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے گھروں میں جاکر پھول اور تحائف پیش کیے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا ۔

تحصیل بھر میں آج صبح ہی سے مختلف یونین کونسلوں میں شہید ہونے والے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مقامی انتظامیہ سول سوسائٹی کے علاوہ پاک فوج کے آفیسرز اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے میجر معراج عالم نے کہا کہ پاک فوج تمام شہدا کی فیملی کے ساتھ ہے چاہے ان کا تعلق سول سے ہو پولیس سے یا دیگر فورسز سے ان لوگوں نے ملک اور عوام کے لیے قربانیاں دی ہیں پاک فوج کے جوان ان تمام کو سلام پیش کرنے آئے ہیں اور بہادر سپوتوں کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان ماؤں کی عظمت کو سلام اور ان بیویوں کے حوصلوں سراہاتے ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی کا سرمایا اس ملک اور قوم پر وار دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان گوہر زمان وزیر نے کہا کہ کانسٹیبل صفدر شہید اور حوالدار نوازش شہید فیاض شہیدجیسے عظیم انسانوں کی وجہ سے آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں اور دہشت گردی کی جو جنگ ہم جیت چکے ہیں اس میں ان تمام دوستوں کا خون ان کے خاندانوں کی جرات اور بہادری قربانی و ایثار شامل ہے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی محمد رمضان کمبو نے کہا کہ ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم ان لوگوں کی فیملیزکے مسائل کو سنیں انہیں حل کریں ہمارے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کے فرائض میں شامل ہے ان لوگوں کی قربانیوں کی قدر و قیمت سے آگاہ رہتے ہوئے انہیں معاشرے میں اونچا مقام دیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کیا۔

بعد ازیں پنڈدادنخان کے شہریوں کی طرف سے پاک فوج پنجاب پولیس اور شہداء کے گھروں میں جانے والے افراد پر پھول کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد پنجاب پولیس زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button