ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مجاہد آباد کا اچانک دورہ، سکول کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مجاہد آباد کا اچانک دورہ کیا اور انہوں نے سکول کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر طلبہ سے کلاس رومز میں جا کر سوالات کیے اوربتایا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اپنی اور بچوں کی حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کے سرکاری سکولوں میں تربیہ کا درس شروع کیا گیا ہے جس سے بچوں کے اخلاقی اقدار میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔

انہوں نے وہاں موجود طالبات سے سوالات بھی کے اور انہوں نے سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال کو مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایت دیں۔

ڈپٹی کمشنرنے بتایا ہے کہ سکول میں اساتذہ کرام موبائل فون نہیں استعمال کر سکتے جبکہ تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کرام کو ڈریس کوڈ کی پیروی کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔سکولز کی آن لائن مانیٹرنگ بذریعہ وٹس ایپ بھی جاری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.