ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں پاک فوج کا جوان حادثے کا شکار، نوجوان جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی

ڈومیلی کے نواحی علاقہ کسیال کے قریب ہائی ایس ٹیوٹا نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کو کچل دیا،میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ماجدحسین شاہ دم توڑ گیا، ماجدحسین شاہ آرمی کا ملازم تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈومیلی کے نواحی علاقہ گتر کے گاؤں کسیال کے قریب ٹیوٹانے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا،جہاں شوہرماجدحسین شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ بیوی شدید زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

ماجدحسین شاہ بڑاگراں کا رہائشی تھا اور بڑاگواہ سے شادی کی ہوئی تھی اور پاک آرمی کا حاضرسروس ملازم تھا،جن کی نمازجنازہ آبائی گاؤں بڑاگراں میں اداکردی گئی۔

نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ماجد حسین شاہ کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیاگیا،پاک آرمی کے چاقوچوبنددستے نے سلامی دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button