جہلم

معروف بیوٹیشن تہمینہ لطیف چوہدری کو عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایڈی گلو نے سلور ڈسٹری بیوٹر نامزد کر دیا

جہلم: شہر میں خواتین کے جلدی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے معروف بیوٹیشن محترمہ تہمینہ لطیف چوہدری کو عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایڈی گلو نے سلور ڈسٹری بیوٹر نامزد کر دیا۔اس موقع پر سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر سمیت ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والی بیوٹیشنز نے شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ تہمینہ لطیف چوہدری نے کہا کہ ایڈی گلو کی مصنوعات یوں تو بے شمارکیٹگری پر مشتمل ہیں لیکن اہم 3کیٹگریز جس میں خواتین کی جلد کی دیکھ بھال، بالوں کی حفاظت، ذاتی دیکھ بھال شامل ہے۔ جلد کی مناسب نگہداشت کیونکہ ہماری جلد انفیکشن کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جلد کو صحت مند اور نم رکھنے سے اس رکاوٹ کو مضبوط رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ جب سخت صابنوں کے استعمال سے جلد خشک ہو جاتی ہے جس سے جلن محسوس ہوتی ہو تو جلد میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔ جلد میں دراڑیں پڑنے سے جلدی انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ،سکن کیر مصنوعات خوشبوؤں یا خوشبو سے پاک ہونا چاہئے۔ صابن نرم ہونا چاہئے اور روزانہ موئسچرائزر استعمال کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جلد کی مناسب دیکھ بھال ہماری جلد کی بیرونی سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔دوسرے نمبر پر بالوں کی مناسب د یکھ بھال ہے ، بال خواتین کو جازب نظر بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں ، یہ سچ ہے کہ خواتین کو خوبصورت نظرآنے کے لئے چمکدار بالوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے ، اسی وجہ سے بالوں کی مناسب دیکھ بھال انتہائی ضروری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے بالوں کی اچھی دیکھ بھال کے لئے ایڈی گلو کی مصنوعات اہم کردار ادا کرتی ہے اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان سے بچنے کے لئے مدد فراہم کرتی ہے جو بالوں کے جھڑنے سے روکتی ہے ۔شیمپو اور کنڈیشنر کے استعمال کافی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند، مضبوط اور چمکدار بالوں کیلئے آپ کو روزانہ ان کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ جاننے کے ساتھ ساتھ معیاری مصنوعات استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔تیسرے حصے میں اپنی ذاتی دیکھ بھال ہے جس کے لئے مفید مشورے ایڈی گلو کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button