دینہ

گورنمنٹ پرائمری سکول چک دریا سو فیصد رزلٹ کے ساتھ تحصیل دینہ میں بازی لے گیا

دینہ: گورنمنٹ پرائمری سکول چک دریا 100%رزلٹ کے ساتھ تحصیل دینہ میں بازی لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم ہینڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول چک دریا میں سالانہ نتائج کے حوالے سے بہت بڑی تقریب منعقد کی گئی ، بچوں کی کامیابی کی شرح 100%رہی ۔ اہل علاقہ نے ہیڈ ٹیچرز اور سوشل آرگنائزر دینہ کی کوششوں کو سراہا جن کی بدولت یہ سکول تحصیل دینہ میں پہلی پوزیشن پر آیا۔

واضح رہے کہ اس سکو ل میں سپیشل ایجوکیشن کا نفاذ کیا گیا ہے ، وہیل چیئر ز کی سہولت بھی موجود ہے ، مفت تعلیم مفت کتابیں ، قابل اساتذہ ، خوبصورت بلڈنگ تمام سہولیات سے بھرپور مسلم ہینڈ کے زیر انتظام یہ سکول اس گاؤں کے بچوں کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button