دینہاہم خبریں

دینہ میں لوڈر مزدہ نے 5 سالہ پھول سی بچی کوٹکر مار دی، بچی جاں بحق

دینہ: جی ٹی روڈ پر لوڈر مزدہ نے 5سالہ پھول سی بچی کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا، حادثہ کا شکار ہونیوالے بچی سکول میں ایڈمیشن لینے کے بعد والدہ کے ہمراہ گھر واپس جا رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی ،والدین پر غشی کے دورے،کہرم مچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل کے رہائشی محمد شہزاد کی 5سالہ بیٹی اُفق شہزاد اپنی والدہ کے ہمراہ سکول میں ایڈمیشن لینے کے لئے گئی ہوئی تھی اور واپسی پر گھر واپس آتے ہوئے والدہ کے ہمراہ جی ٹی روڈ کراس کر رہی تھی کہ دینہ سے لاہور جانے والے لوڈر مزدہ نمبری LXC-6403جس کو ڈرائیور وسیم اکبر ولد محمد اکبر سکنہ ضلع بہاولنگر چلا رہا تھا نے ٹکر دے ماری ۔

حادثہ کے نتیجہ میں 5سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ،بچی کی وفات سے والدین پر غشی کے دورے ، حادثہ کا شکار ہونیوالی بچی عاطف شہزاد سکنہ نٹائن کی بھانجی تھی، پولیس نے ڈرائیورکو لوڈر مزدہ سمیت گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ دینہ جی ٹی روڈ پر آئے روز حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں مگر حادثات کی روک تھام کے لئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button