سوہاوہ

سوہاوہ کے معروف صحافی ظفر غوری کے ماموں جان دیوان حضوری میں انتقال کر گئے

سوہاوہ: گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ کے پرنسپل پروفیسر طاہر غوری اور اعجاز غوری کے والد محترم، عاصم غوری کے تایا جان اورمعروف سینئر صحاف ظفرغوری کے ماموں جان صوبیدار محمد شفیع کی نماز جنازہ دیوان حضوری میں ادا کردی گئ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، مقامی قبرستان میں سپردخاک۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج سوھاوہ کے پرنسپل پروفیسر طاہر غوری اور اعجاز غوری کے والد محترم، عاصم غوری کے تایا جان اور چیف ایڈیٹر خوشبوئے وطن ظفرغوری کے ماموں جان صوبیدار محمد شفیع کی نماز جنازہ دیوان حضوری میں ادا کردی گئ۔

نماز جنازہ میں ڈپٹی ڈائیریکٹرڈائریکٹر کالجز پروفیسر عزیزالرحمٰن، پرنسپل گورنمنٹ کالج رسول پورپروفیسر برکات احمد، گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے پروفیسر، گونمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ کا تمام سٹاف، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تنویر پنوار، پی ایم ایل این سوہاوہ کے نوجوان رہنما راجہ ابرار وحید، پی ٹی آئی سوہاوہ کے رہنما چوہدری شوکت علی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم انتہاء شفیق اور نفیس طبیعت کے مالک تھے۔ عمر کا ایک بڑا حصہ پاک آرمی سے وابستہ رہ کر ملک و قوم کی خدمت کرتے رہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button