جہلم

جہلم شہر اورملحقہ آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس کا نظام انتہائی ابتر، گلی محلے اندھیرے میں ڈوب گئے

جہلم: شہر اورملحقہ آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس کا نظام انتہائی ابتر ، گلی محلے اندھیرے میں ڈوب گئے ،لاکھوں روپے سٹریٹ لائٹس کی مد میں خرچ کئے جاتے ہیں لیکن متعدد علاقوں میں فیوز بلب تبدیل ہی نہیں کئے جاتے جبکہ مرکری لائٹس بھی خراب پڑی ہیں جہاں چوری کی وارداتوں کا خطرہ شہریوں کے سروں پر منڈلارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر کے مختلف بازاروں، گلی محلوںمیں بھی اندھیر ے کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات ناممکن ہو چکے ہیں۔ جہلم میں لاکھوں روپے گزشتہ ادوار میں سٹریٹ لائٹس کے منصوبہ پر خرچ کئے گئے لیکن اندرون شہر کی سڑکوں پر کہیں سٹریٹس لائٹس کا وجود نظر نہیں آتا جو کہ قومی پیسے کا ضیا ع ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کا نظام بالکل درہم برہم ہو چکا ہے ،گلی محلوں میں اندھیرے کا راج ہے اورگلی محلوں سے خواتین بزرگوں اور بچوں کا گزرنا بھی محال ہو گیاہے ، شہر کے مختلف بازاروں میں بھی سٹریٹ لائٹس نصب ہیں لیکن وہاں فیوز بلب تبدیل کرنے کی میونسپل کارپوریشن زحمت گوارہ نہیں کرتی۔
مرکری لائٹس لگانے کا سابق ادوار میں جو وعد ہ کیا گیا وہ بھی وفا نہ ہو سکا اورمیونسپل کارپوریشن نے کچھ علاقوں میں من پسندافراد کے گھروں کے باہر مرکری لائٹس نصب کر دی ہیں جبکہ اکثریت پریشان حال ہے۔
عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے دور میںلاکھوں روپے سٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب کے لئے رکھے گئے جن کا اب کوئی وجود باقی نہیں ہے اور قومی پیسہ ضائع ہوا ، عوامی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے اندرون شہر کی سڑکوں ، گلی محلوں میں سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button