جہلم

کلین اینڈ گرین پنجاب مشن بری طرح فلاپ، بلال ٹاؤن، جادہ، کریم پورہ، غلاظت اور گندگی سے لبریز

جہلم: بلال ٹاؤن ، جادہ، کریم پورہ، غلاظت اور گندگی سے لبریز ، چاروں سو گند،بدبو اور تعفن زدہ گٹروں سے ابلتے پانی کے تالاب ، گندے پانی سے اٹھنے والا تعفن سانس کی بیماریوں کو دعوت دینے لگا، وزیر اعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین پنجاب مشن بری طرح فلاپ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینیٹیشن کی غفلت اور ہٹ دھرمی کے باعث بلال ٹاؤن، کریم پورہ، جادہ جسے شہر کے پوش علاقے گردانے جاتے ہیں غلاظتی کالونی کا روپ دھار چکے ہیں ، علاقوں کے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر پہاڑ نما ٹیلے لگے ہوئے ہیں ، مگر میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کی آنکھوں پر سبز پٹی بندھی ہوئی ہے جبکہ بلال ٹاؤن میں گٹروں سے نکلنے والے غلاظتی پانی نے شہریوں کا جینا اجیرن بنا رکھا ہے۔

بلال ٹاؤن کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بلال ٹاؤن سمیت اندرون شہر کے گلی محلوں میں تعینات سینٹری ورکروں کو اندرون شہر کے گلی محلے روزانہ کی بنیاد پر صاف کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ گندگی کے ٹیلوں سے اٹھنے والے تعفن سے شہری بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button