جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت ریویو اجلاس، ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ضلعی افسران کے ہمراہ ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہداف کا جائزہ لیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ مال، ڈویلپمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن، جنگلات، ریونیو،ہائر ایجوکیشن، پاپولیشن، ماحولیات، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور حکومت پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اہداف بارے پوچھا۔

اجلاس میں ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے آن لائن پورٹل پر تفصیلات کو چیک کیا، اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنی اپنی کارکردگی بارے بتایا، جس پر انہوں نے مزید بہتری لانے اور اہداف کے مطابق کام کرنے کی ہدایات دیں۔

اجلاس میں انسداد کورونا اقدامات، انسداد ڈینگی، پولیو مہم سمیت دیگر صحت عامہ میں دی جانے والی سہولیات بارے بتایا ہے جبکہ اس موقع ڈی سی راؤ پرویر اخترنے ریونیو سے متعلق اجلاس میں کاموں کا تفصیلی ریویو حاصل کیا گیا، پرائس کنٹرول و دیگر اہدات بارے پوچھا۔

ڈپٹی کمشنر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے ، سرکاری سکولوں میں انتظامات مکمل کروانے، محکمہ مال کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button