جہلم میں شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث غیر قانونی سپیڈ بریکر بلدیہ نے ہٹا دئیے گئے

0

جہلم: شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث غیر قانونی سپیڈ بریکر بلدیہ نے ہٹا دئیے، آپریشن انسپکٹر عبدالرحمن ڈار کی زیر نگرانی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مشین محلہ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے سپیڈ بریکرز بلدیہ جہلم کے عملہ انسپکٹر تجاوزات عبدالرحمن ڈار کی زیر نگرانی ہٹا کر راستہ کلیئر کر دیا۔
اس حوالے سے انسپکٹر تجاوزات کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو غیر قانونی رکاوٹ بنانے کی اجازت نہیں ، کسی بھی علاقے میں ایسا کوئی سپیڈ بریکر ، دیوار یا تجاوزات ہوں تو انسپکٹر تجاوزات کو آگاہ کیا جائے فوری ایکشن ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.