پنڈدادنخاناہم خبریں

ملک کو بے دردی سے لوٹنے والاکرپٹ مافیا بہانوں کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ سکندر حیات گوندل

پنڈدادنخان: ملک کو بے دردی سے لوٹنے والاکرپٹ مافیا اور انکے حواری بیماریوں کے بہانوں کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
ان خیالات کااظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و صدرپی ٹی آئی ضلع جہلم سکندر حیات گوندل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری اپنے کارندوں سمیت 30 سال تک ملک کولوٹتے بھی رہے اور آپس میں نورا کشتی بھی کھیلتے رہے آج جب قانون اور احتساب کے کٹہرے میں آئے ہیں تو "حاجی ثنااللہ” بن کر بہانے تراشنے لگے ہیں لیکن اب معاف نہیں کئے جائیں گے۔
سکندر گوندل نے کہا کہ کئی سال کشمیرکمیٹی کی چیئرمینی پر مراعات حاصل کرنے والے اور وزارتوں کیلئے حکومتوں کو بلیک میل کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن اپنی کوئی ایک کاوش بتادیں جس میں انہوں نے کشمیریوں کے حقوق کیلئے بین الاقوامی سطح پر یا کم ازکم انڈیا کی حد تک ہی کوئی پیش رفت کی ہو،آج جب وزیراعظم عمران خان نے اقوام عالم پر کشمیرایشوکو اجاگر کیا ہے تو موصوف تلملاتے ہوئے انڈین موقف کو تقویت دینے کے چکر میں ہیں لیکن حکومت انکی سازش ناکام بنائی گی۔
سکندر گوندل نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ فضل الرحمٰن کے دھرنے اور نام نہاداحتجاج کاکوئی جواز نہیں لہٰذا اسے بزور طاقت روکا جائے تا کہ عوام کے کام کاج میں فضل الرحمٰن اینڈکمپنی کوئی رکاوٹ پیدانہ کرسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button