ڈومیلی

ڈومیلی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، دونوں ملزمان گرفتار

ڈومیلی: پولیس کی کاروائی ،2ملزمان سے ایک کلو 350گرام چرس برآمد ،دونوں ملزمان گرفتار ،مقدمات درج، جبکہ ایک ملزم سے منشیات فروخت کرنے کی ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون بھی برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی میں پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا دورانِ چیکنگ ایک شخص موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو پولیس تھانہ ڈومیلی نے اس کا پیچھا کر کے موٹرسائیکل سمیت دھر لیا ،ملزم وحید مسیح ولد سکندر مسیح سکنہ ڈاکخانہ ڈومیلی سے دورانِ تلاشی ملزم سے 1200گرام چرس ،3000نقدی اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے بھگوالہ پل کے مقام پر پولیس نے ایک مشکوک شخص کو روکا اور دورانِ تلاشی ملزم عبدالغفور ولد ملک محمد اکرم سکنہ ڈومیلی پرانہ ڈاکخانہ سے 150گرام چرس اور 2عدد موبائل فون برآمد کرلئے ،پولیس نے دونوں ملزما ن کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button