سابق امیدوار برائے کونسلر مرزا نذیر حسین کا بیٹا فرحان نذیر مرزا رشتہ ازدواج میں منسلک

0

پڑی درویزہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے کونسلر مرزا نذیر حسین کے بیٹے فرحان نذیر مرزا کی شادی خانہ آبادی ہمراہ دختر محمد جاوید آف چوہڑ ہڑپال راولپنڈی بخیر خوبی پائیہ تکمیل کو پہنچ گئی ۔ دعوت ولیمہ ایک ایک سیاسی اجتماع کا منظر پیش کر رہی تھی ۔

عزیزواقارب کی اکثریت کے علاوہ سجادہ نشین درباری عالیہ چھبر سیداں پیر سید غلام علی شاہ ، سلطان علی شاہ برادران ، پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے چیئر مین ملک محمد بنارس ، سابق ناظم و ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری ،سابق جنرل کونسلر چوہدری امتیار احمد، سابق آزاد امیدوار برائے چیئرمین ملک عمران احمد اعوان ، کونسلر پڑی درویزہ صوبیدار ( ر) محمد الیاس ، چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ ، کونسلرومسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راجہ عدنان ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پھلڑے سیداں کے کارکن مرزا راحیل امجد کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر سے کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.