ڈومیلی

ہائی سکول نگیال کے چوہدری مشتاق احمد کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈومیلی: گورنمنٹ ہائی سکول نگیال کے چوہدری مشتاق احمد کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر الوداعی تقریب، تقریب میں ہیڈ ماسٹر ملک محمد اسلم، ماسٹر عابد، چوہدری تصور نعیم گجر، رمیض احمداور دیگر سٹاف کی شرکت، گفٹس پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نگیال میں پی ایس ٹی ٹیچر چوہدری مشتاق احمد کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیاجس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

اس الوداعی تقریب میں ہیڈ ماسٹر محمداسلم، سینئرٹیچر عابدحسین، پاکستان تحریک انصاف یوسی نگیال سینئر سپورٹران چوہدری تصور نعیم گجر، چوہدری رمیض احمدکے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور سکول سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر سکول سٹاف کی طرف سے چوہدری مشتاق احمد کو تحائف دیئے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پرتکلف پارٹی کا اہتمام کیاگیاتھا،مہمانوں نے چوہدری مشتاق احمد کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور لمبی زندگی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button