جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں میریٹ کی بنیاد پر تمام تحصیل دفتر میں عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع کونسل ہال جہلم میں محکمہ مال کے افسران اور اہلکاران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اہداف بارے تمام افسران کام کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران و سٹاف کو کہا ہے کہ آپ کے ہر قسم کے مسائل کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، محنت اور عظمت سے عوامی مسائل کو حل کرتے ہوئے اس محکمے کے وقار کو بلند کیا جا سکتا ہے۔
ضلع کونسل ہال جہلم میں ضلع بھر سے ریونیو افسران، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، سروس سنٹر انچارج، گرداور اور پٹواریوں کو حکومتی اہداف بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے اور انکو عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ انکے اپنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور محکمہ کے وقار کو بلند کرنے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنرجہلم عنصر خان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فرازو دیگر افسران موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اے ڈی ایل آرز اور سروس سینٹر انچارج سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ حصول فرد، ریکارڈ انتقالات و دیگر لینڈ ریکارڈ سے منسلک عوامی مسائل کو دلجوئی سے حل کیا جائے ، اجلاس کے موقع پر موجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی قیمتوں پر قابو پانے کی ہدایت دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں میریٹ کی بنیاد پر تمام تحصیل دفتر میں عوامی مسائل کو حل کیا جائے ، انہوں نے کہا ہے کہ اس محکمہ کے وقار کو بلند کرنے کے افسران و اہلکاران مل کر عوامی مسائل کو حل کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button