دینہ

جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن، 25روز قبل لاپتہ ہونیوالے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج

دینہ: جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ طارق بن عزیز کا ایکشن ،25روز قبل ساگری سے لاپتہ ہونے والے بچے کے والد کی درخواست پرایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے مقدمہ درج کر لیا،پولیس مصروف تفتیش۔

تفصیلات کے مطابق ساگری سے لاپتہ ہونے والے بچے طاہر محمود کی خبر جہلم اپڈیٹس میں اشاعت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ طارق بن عزیزنے ایکشن لے لیااور فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی۔

بچے کے والد معشوق احمد ولد کرم داد سکنہ ساگری نے درخواست میں استدا کی کہ بچہ ڈانٹ ڈپٹ سے گھر سے بھاگ گیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی وہ دو مرتبہ گھر سے چلا گیا تھا لیکن واپس آ جاتا تھا لیکن اس مرتبہ وہ واپس نہیں آیا اسے کسی نا معلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے،نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے جس پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے بچے کے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button