ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور نے میونسپل کمیٹی جہلم کو سڑکوں کی مرمت کی ذمہ داری سونپ دی

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے عوامی مطالبہ پر شہری علاقوں میں مختلف مقامات پر سڑک کی مرمت کا کام شروع کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی جہلم کو ذمہ داری سونپ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اندروں شہر جہلم جس میں سول لائنز روڈ، کچہری روڈ، جادہ روڈ اور دیگر سڑکوں کی بحالی اور مرمت کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے مختلف مقامات پر پیچ ورک کا جائزہ لیا اور معیاری تعمیراتی میٹریل استعما ل کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کچہری کے اطراف کی سڑکوں کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم کے شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایات دیں ہے کہ وہ جاری ترقیاتی کام ایک ہفتے میں مکمل کریںگے۔

انکا کہنا تھا کہ شہر میں ٹرا یفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لئے دیگر ضروری کام بھی کیے جا رہے ہیں جس میں شاندار چوک کو اپ گریڈ کرنا اور تجاوزات کا خاتمہ کرنا بھی شامل ہے ۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو زبردست سراہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.