سوہاوہ

سوہاوہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، تجاوزات کو ہٹا دیا گیا

پڑی درویزہ: سوہاوہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، عوام کا اے سی سوہاوہ کو خراج تحسین، آپریشن بلا امتیاز کرنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ طارق بسرا کی نگرانی میں تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف زور و شور سے کریک ڈاؤن جاری ہے، سوہاوہ بازار میں کافی کام ہو چکا ہے ۔ بہت سے ناجائز کھوکھے اور دوکانوں کے سامنے کی جگہ کلیر کر دی گئی ہے ۔

متاثرہ دوکانداروںنے ایک طرف تو اے سی اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز کیا جائے کیونکہ کئی دوکاندار نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ملکیتی اراضی پر قابض ہیں اس لیے برابر کا سلوک کیا جائے ۔ تاکہ صفائی سب کے لیے برابر ہو ۔

دوکانداروں کی اکثریت نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اے سی سوہاوہ کو خصوصی طور ہدایت کریں کہ وہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کرتے ہوئے پورے سوہاوہ شہر کے علاوہ نواحی آبادیوں ڈھوک امب اور ڈومیلی تک اس آپریشن کا دائرہ وسیع کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button