سوہاوہاہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے غریب افراد کے گھر گرانے پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو معطل کر دیا

سوہاوہ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تجاوزات کے خلاف پالیسی کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو فوری طور پر معطل کرنے کی احکامات جاری کر دیئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا نے پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئی غریب افراد کے خلاف کارروائی کرکے ان کے گھر گرا دیئے تھے۔ حکومت پنجاب کی پالیسی اس ضمن میں واضح ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران کسی بھی غریب اور عام آدمی کا گھر، ریڑھیاں اور ٹھیلے وغیرہ نہیں ہٹائے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق بسرا نے ان احکامات کی خلاف ورزی کی جس پر اسے فوری طور معطل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تجاوزات کی مہم بااثر اورقبضہ مافیا کے خلاف شروع کی گئی ہے،غریب اورعام آدمی کواس مہم کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے تمام کمشنرز، ڈپٹی مشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور اتھارٹیز کے سربراہان کو سختی سی ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران کسی بھی غریب اور عام آدمی کے کاروبار اور گھر کے خلاف کارروائی نہ کریں۔ بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button