پنڈدادنخان

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک سال چھ ماہ میں 52 کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے ہیں، مطلوب مہدی

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما اورچیئرمین گروپ لیڈر ملک عرفان اعجاز نے ایک تاریخی جلسہ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کرسیوں کے علاوہ گھروں کے اوپر بیٹھے ہوئے خواتین،حضرات کے لیے بڑی بڑی سکرین بھی لگائی گئی تھی۔کھیوڑہ شہر جوکہ چودہ بڑی برادریوں پر مشتمل ہے اس کے سربراں کے علاوہ چیئر مین،کونسلرز اور عوام کی ہزاروں کی تعداد نے رات آٹھ بجے سے لیکر صبح سواتین بجے تک شامل ہو کر تاریخ رقم کردی۔

راجہ مطلوب مہدی، راجہ طالب مہدی ،چوہدری ناصر لِلہ،ملک عر فان اعجاز کی ریلی یوتھ ونگ کے صدر ملک شاہین ،سٹی صدر ملک زاہد،ضلعی نائب صدر نذیر بھٹی کو پنڈدادنخان سے کھیوڑہ پہنچنے تک کئی گھنٹے لگے اور وہ پنڈال میں رات سوا گیارہ بجے پہنچ سکے۔سٹیج سیکر ٹری سینئرصحافی ملک آصف کھوکھرنے ہزاروں حاضرین کے جوش و جذبہ کو گرما کر رکھا۔

معروف عالم دین علامہ کرامت حسین کے جذ باتی خطاب نے ہزاروں مرد و خواتین کو کئی بار رلیا۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیارے پاکستان میں فحاشی بے راہ روی ناچ گانے کے یہودی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ملک میں امن امان،معاشی ترقی،ایٹم بم کے دھماکے،سی پیک، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ،موٹر ویز کیا نواز شریف کے جرم ہیں؟ نواز شریف کا قبلہ سعودیہ ہے جبکہ عمران خان کا لندن ۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ مطلوب مہدی نے کہا کہ صرف ڈیڑھ سال میں کھیوڑہ میں52 کروڑ کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ہمارے گھرانے کو ضلع کی خدمت کرتے ہوئے چوتھی نسل آ گئی ہے اور اللہ کا شکر ہے کرپشن کا الزام نہیں ہے۔

حاجی چوہدری ناصرلِلہ نے کہا کہ غرور و تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہے۔ہمارے مخالفین یہاں آکر دیکھ لیں کہ کھیوڑہ کس کے ساتھ ہے۔

جلسہ سے ملک عرفان اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس محبت پیار کا اظہار شہر کی چودہ برادریوں،کونسلر ،نوجوان یوتھ،خواتین نے دیا ہے یہ میرا سرمایہ حیات ہے۔ جلسہ سے شہر کی چودہ برادریوں کے سربراہوں، سابق چیئرمینوں، کونسلروں نے بھی خطاب کیا اور جلسہ رات آٹھ بجے سے لیکر صبح سوا تین بجے تک جاری رہا۔اور عوام کو جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button