جہلم

کشمیری بھائیوں، بہنوں اور کم سن بچوں پر بھارتی بربر یت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈی او پاپولیشن دفتر جہلم تا ڈی سی ہاؤس سول لائنز روڈ تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں، بہنوں اور کم سن بچوں پر بھارتی بربر یت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، انکوحق خودارادیت دلوانے کے لئے حکومت پنجاب اور پاکستان کے ساتھ ہرفورم پر ساتھ دیں گے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بابر ظہیر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اور انکے شہیدوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پرکشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے 100 کے قریب افسران، ملازمین نے شرکت کی اور ریلی میں بھارتی بربریت کے خلاف نعرے بلند کیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button