دینہ میں کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی برادری کے لئے سستا بازار قائم

0

دینہ میں کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی برادری کے لئے سستا بازار قائم ،بازار میں اشیاء خورد ونواش پر سبسڈی دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خصوصی سستا بازار کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں آٹا ،چینی ،گھی ،گوشت ، فروٹ، کپڑے و دیگر اشیاء ضروریہ سستی فراہم کرنے کے لئے سٹال لگائے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محبوب شہزاد نے قائم کردہ بازار کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا ،سستا بازار انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا جہاں مسیحی برادری کے لئے خوش آمدید کے بورڈ آوایزاں کیئے گئے ،بازار میں بچوں کے لئے جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.