سول ڈیفنس آفیسر جہلم کا36 فلنگ سٹیشنز/آئل ایجنسیز اور 42 ایل پی جی شاپس کا دورہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے غیر قانونی آئل ایجنسیز، ایل پی جی ایجنسیز، اور فللنگ سٹیشنز کی چیکنگ کرتے ہوئے دسمبر میں 12 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایک ماہ کے دوران 36 فلنگ سٹیشنز/آئل ایجنسیز اور 42 ایل پی جی شاپس کا دورہ کیا ہے غیر معیاری آئل / گیس فروخت کرنے ،گراں فروشی اور کم پیمانہ استعمال کرنے والے مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ مجوئی طور پر 11 چالان اور 7 مالکان کو نوٹس بھی بھیجے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ انکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ضلع بھر میںغیر قانونی منی پیٹرول شاپس کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ منی پیٹرول پمپس شہری آبادیوں میں انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں انہیں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے انتظامی افسران، محکمہ شہری دفاع، لیبر اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.