اراضی ریکارڈ سنٹر جہلم سائلین کے لئے عذاب بن گیا ، بدعنوان افسران و اہلکاروں کی موجیں

0

جہلم: اراضی ریکارڈ سنٹر سائلین کے لئے عذاب بن گیا ، بدعنوان افسران و اہلکاروں کی موجیں ، سائلین کو زلیل کرنے میں پٹوار مافیا کو شکست ، متاثرہ سائلین نے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر جہلم شہریوں کے لئے سہولت کی بجائے ازیت کا روپ دھار چکا ہے ، کرپٹ بدعنوان ،ر اشی افسران و اہلکاروں نے سائلین کو زلیل و خوار کرنا وطیرہ بنا لیا ، دفتر میں مخصوص ٹاؤٹ مافیا کا راج ، بدعنوان کرپٹ افسران واہلکاروں نے ٹاؤٹوں کو تمام کاموں کے الگ الگ نرخ بتا کر کام کروانے کے اختیارات سونپ رکھے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل شہریوں کو پٹواری ، گرداور، اور تحصیلدار کو رشوت اد ا کرکے کام کروانا ہوتے تھے اور تینوں محکمہ مال کے ذمہ داران 24 گھنٹے شہریوں کی خدمات سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت موجود ہوتے تھے، جب کہ نئے متعارف ہونے والے کمپیوٹرائزڈ نظام کے مطابق پٹواری ،گرداور ، تحصیلدار کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ، ایس ،سی ، آئی اور سروس سنٹر آفیشل سب کو حصہ بقدر جثہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جہلم اراضی ریکارڈ سنٹر میں افسران سمیت ماتحت عملہ بھی بہتی گنگا میں شنان کرنے میں مصروف عمل ہے، متعلقہ ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اس طرح اراضی ریکارڈ سنٹرجہلم کے ذمہ داران نے اعلیٰ افسران کی طرف سے پوچھ گچھ نہ ہونے کیوجہ سے رشوت، لوٹ مار، کرپشن ، کا بازار گرم کررکھا ہے ، اسی بنیادی وجہ سے تحصیل جہلم سے تعلق رکھنے والے شہری نئے جدید نظام کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اے ، ڈی ،ایل ، آر نے اعلیٰ افسران سے رابطے قائم کر رکھے ہیں جس کیوجہ سے اے ، ڈی ، ایل ،آر جہلم دیدہ دلیری کے ساتھ شہریوں کے ہونے والے جائز کاموں کا بھی انکار کر دیتے ہیں۔

جہلم کے شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ لوٹ مارکے نئے نئے طریقے متعارف کروانے والے اراضی ریکارڈ سنٹر جہلم کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کروائی جائے،شہریوں کو زلیل و خوار کرنے کا جرم ثابت ہونے پر بدعنوان ، کرپٹ ، راشی اہلکاروں کو محکمہ سے فارغ کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج کروا کرنشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی افسر یا اہلکار شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ذلیل و خوار نہ کرے۔

موقف جاننے کے لئے اے ، ڈی ، ایل ،آر جہلم سید خرم شہزاد نقوی سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات کی روشنی میں کام کر رہے ہیں اگرکسی قسم کی کوئی شکایت ہے تو ڈپٹی کمشنر جہلم سے رجوع کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.