پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
گردونواح کی خبریں

کورونا کی شکار خاتون کا جھوٹ، جہلم میں ریسکیو اہلکار بھی وائرس سے متاثر

جہلم: بیرون ملک کا سفر کر کے آئی خاتون نے اپنی ٹریول ہسٹری چھپا کر ریسکیو اہلکار کو بھی کورونا وائرس کا شکار بنا دیا۔ خاتون کی جانب سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ اور بیرون ملک کے سفر کے بارے میں ریسکیو اہلکار سے جھوٹ بولا گیا۔ جس کی وجہ سے ریسکیو 1122 کا اہلکار کرونا کا شکار ہو کر قرنطینہ پہنچ گیا۔

جہلم کے علاقے کی خاتون مریضہ کو ریسکیو اہلکار نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ریسکیو اہلکار کی جانب سے اس کے بیرون ملک کے سفر کے بارے میں پوچھا گیا جس پر خاتون کی جانب سے جھوٹ بولا گیا جبکہ کچھ روز بعد مریضہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ خاتون کی لا پراوہی نے دوسروں کی زندگیاں بچانے والے ریسکیو اہلکار عزیز کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

ریسکیو اہلکار عزیز نے طبیعت خراب ہونے پر پہلے خود گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا لیکن اب کوروناوائرس کی علامات ظاہر ہونے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 جہلم ڈاکٹر فیصل کے مطابق ریسکیو اہلکار کے کوروناوائرس کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں، رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا کہ اس کو کیا مرض ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close