جہلم

پوسٹ ماسٹر جنرل نادرن پنجاب راولپنڈی ڈویژن سے پاکستان پوسٹ نوپ کے عہدیداران کی ملاقات

جہلم: پوسٹ ماسٹر جنرل نادرن پنجاب راولپنڈی ڈویژن سے پاکستان پوسٹ نوپ کے عہدیداران کی ملاقات چارج سنبھالنے پر حافظ ملک ظفرکو مبارک باد پیش کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نوپ راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں ، صدر مسعود احمد شاہدکی قیادت میں سرکل سیکرٹری مرزا فرحت عباس ، جنرل سیکرٹری راولپنڈی جی پی او راجہ شوکت، سٹی جنرل سیکرٹری راولپنڈی اشفاق وڑائچ و دیگر عہدیداران نے نادرن پنجاب میں تعینات ہونے پر حافظ ملک ظفر کو مبارک باد پیش کی اور یونین کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نوپ یونین کے عہدیداروں کا اس حوالے سے کہناہے کہ حافظ ملک ظفر محنت کشوں کے ساتھ خصوصی محبت کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاک پوسٹ کے ملازمین بھی پی ایم جی حافظ ملک ظفر کا دلی احترام اور تعاون کرتے ہیں ،پاک پوسٹ کے عہدیداروں نے ملک ظفر کو یونین کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ پوسٹ ماسٹر جنرل راولپنڈی ڈویژن حافظ ملک ظفر بھی راولپنڈی ڈویژن کے محنت کشوں کے ساتھ احترام اور محبت کا رشتہ قائم رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button