کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس میں پائی جانے والی نفرت کو ختم کرنا ہے۔ ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی

0

پڑی درویزہ: کھلی کچہری کا مقصد صرف اور صرف عوام سے ملاقات کا بہانہ تصور کرتا ہوں ۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں سائل ہر وقت ذاتی طور پر رابطہ یا ملاقات کر سکتا ہے ۔ پڑی درویزہ میں عوام کی طرف سے منعقدہ کھلی کچہری کے اجتماع سے ڈی پی او ضلع جہلم عبدالغفار قیصرانی کا خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی گاؤں پڑی درویزہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم عبدالغفار قیصرانی نے کہا ہے کہ وہ کھلی کچہری کو عوام سے ملاقات کا بہانہ تصور کرتے ہیں۔کسی بھی سائل کا کوئی مسئلہ ہو تو بلا حیل و حجت موبائل فون پر یا ذاتی طور پر ان کے دفتر میں کسی بھی وقت رابطہ یا ملاقات کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ انتہائی خوشی محسوس کرتے ہیں کہ ضلع جہلم اور چکوال کے درمیانی حدود تک پہنچ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے چھوٹے موٹے مسائل کو حل کرنا ان کا فرض ہے۔ علاقہ پر امن ہے تاہم بعض مادر پدر آزاد اتفاق سے معاشرے میں پیدا ہوجاتے ہیں اور غریب اور بے سہارا لوگوں کی زندگی اجیرن کر دیتے ہیں ایسے جرائم پیشہ افراد کے متعلق شکایات پیش کی جاسکتی ہیں مناسب جائزہ لینے پر موقع پر حل کرنے کی ہدایات بھی دی جاتی ہیں ۔

ان سے قبل کھلی کچہری سے چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ نے خطبہ استقالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ضلع جہلم نے دور دراز علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے فرینڈلی(دوستانہ) پولیس کا خواب سچ کر دکھایا ہے انہوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈی پی او ضلع جہلم ، ایس ڈی پی او تحصیل سوہاوہ اور ایس ایچ او زتھانہ سوہاوہ و تھانہ ڈومیلی کو مبارک باد پیش کی ۔

کھلی کچہری کے نظامت کے فرائض قاضی مشتاق حسین سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کالس (چکوال) نے انجام دیے ۔کھلی کچہری میں ڈی پی او ضلع جہلم کے علاوہ ایس ڈی پی او تحصیل سوہاوہ راجہ جاوید نثار ، چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں کے علاوہ چیئر مین یونین کونسل پنڈ متے خان سید گلبہار شاہ ، چیئر مین یونین کونسل ڈومیلی چوہدری جمشید نے بھی شرکت کی ۔

کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے گئے ان میں زیادہ تھ لین دین اور ذاتی زمین پر قبضہ کے متعلق شکایات سامنے آئیں جو ڈی پی او ضلع جہلم نے حل کرنے موقع پر ہدایات جاری کر دیں ۔ ایک شکایت پر ڈی پی او ضلع جہلم نے احکامات جاری کیے کہ وٹرنری ڈسپنسری پڑی درویزہ میں عارضی طور پر مقیم پولیس چوکی پڑی درویزہ کے عملہ کے لیے اڈہ پڑی درویزہ پر باقاعدہ عمارت کی تعمیر کے لیے ایک کمرہ کا وعدہ کا اعلان کیا اور جلد تعمیر کے احکامات جاری کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.