جہلم

جہلم پریس کلب میں صحافیوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل، یورک ایسڈ، کولیسٹرول اور شوگر کے فری ٹیسٹ بھی کئے گئے

جہلم پریس کلب میں صحافیوں اور ان کے عزیز ،رشتے داروں کورونا ویکسین لگانے سمیت یورک ایسڈ، کولیسٹرول اور شوگر کے فری ٹیسٹ کئے گئے، فری میڈیکل کیمپ میں صحافیوں سمیت ان کے عزیز و اقارب اور رشتے داروں نے کثیر تعداد میں ملنے والی سہولیات سے مستفید ہوئے ، صحافیوں نے چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات، فلاحی تنظیم السرور ٹرسٹ پاکستان پدھری، معروف قانون دان سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جہلم پریس کلب میں صحافیوں اور ان کے عزیز ،رشتے داروں کے لئے کورونا ویکسین لگانے سمیت ان کے یورک ایسڈ، کولیسٹرول اور شوگر کے مفت ٹیسٹ کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عثمان نے صحا فیوں اور ان کے عزیز ،رشتے داروں کا طبی معائنہ کیا۔

پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی نے السرور ٹرسٹ پاکستان پدھری کے تعاون سے معززممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ جبکہ کورونا ویکسینیشن کے لئے محکمہ صحت ضلع جہلم کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر وسیم اقبال نے تعاون کیا۔ میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹر عثمان جبکہ مفت ادویات کی سہولت گیٹس فارما سوٹیکل ، ہلٹن فارما سوٹیکل کمپنیوں نے بھرپور تعاون کیا۔

جہلم پریس کلب میں آنے والے صحا فیوں اور ان کے عزیز ،رشتے داروں کو کورونا ویکسین لگانے کے ساتھ ساتھ السرور ٹرسٹ پاکستان پدھری کے چیئرمین راجہ محمد افتخار کیانی کے تعاون سے یورک ایسڈ، کولیسٹرول اور شوگر کے ٹیسٹ کئے گئے اور مفت ادویات مہیا کی گئیں، میڈیکل کیمپ میںصحافیوں اور انکی فیملیزنے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمیڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ایگزیکٹو باڈی کے اقدام کو سراہا۔

کیمپ میں شرکت کرنے والے افراد کو ڈاکٹرزکی ہدایات کے مطابق ادویات فراہم کی گئیں جبکہ شوگر اور کولیسٹرول کے مریضوں کو پیدل چلنے اور کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے بھی دئیے گئے۔

اس موقع پر جہلم پریس کلب کے صدرچوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل نے کہاکہ جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے میڈیکل کیمپ کے حوالے سے جو تعاون کیا ہے قابل ستائش عمل ہے۔ جہلم پریس کلب میں آج دوسرے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ، ایسے میڈیکل کیمپ اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کرکے صحافیوں کی عزت و وقار میں اضافہ کیا جائیگا۔ ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دیتے رہیں گے جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں گی ۔

السرور ٹرسٹ پاکستان پدھری کے چیئرمین راجہ محمد افتخار کیانی نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ جب بھی صحت کے حوالے سے ضرورت پڑے تو ہماری خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ السرور ٹرسٹ پاکستان پدھری پچھلے کئی سالوں سے ضلع جہلم سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع میں صحت کے حوالے سے خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا ثبوت جہلم پریس کلب میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہے۔

اس موقع پر جہلم پریس کلب پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کے عہدیداران و ممبران نے صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، چیئرمین سید اکرم حسین بخاری، صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد، صدر الیکٹرانک میڈیا امتیاز بیگ، جنرل سیکرٹری عامرکیانی، میڈیاکوارڈینٹر محمد شہباز بٹ ، وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین، سینئر نائب صدرمرزا کفیل بیگ کیفی، فنانس سیکرٹری سید ناصر حسین شاہ، خالق تنویر، شیخ عتیق الرحمن، ماجد آفریدی، سرپرست وسیم قریشی ، معروف سینئر صحافی آصف جٹ ، رانا نوید الحسن، عبدالغفارآذاد، امجد ضیاء، چوہدری دانیال عابد ، اسماعیل افتخار، میاں غزن ساجد، عبدالمنان، فضل خان، مرزاقدیر بیگ، وسیم تبریز، غلام عباس شہزاد بٹ، چوہدری سعید ایوب،ڈاکٹر آفتاب احمد سمیت سینئر صحافیوں نے پریس کلب کی جانب سے شاندار میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر منتخب عہدیداران و ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرز،میڈیکل کمپنیوں، السرور ٹرسٹ پاکستان پدھری معروف قانون دان سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیاء کا شکریہ ادا کیااور انہیں پریس کلب کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button