جہلم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال محمد اورنگزیب کا سینئر سول جج چکوال محمد سعید رانا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ

جہلم: فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال محمد اورنگزیب نے ہمراہ سینئر سول جج چکوال محمد سعید رانا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔اس دورہ کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگز یکٹو) حسن مجتبیٰ اور دیگر جیل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیان /حوالاتیان سے جیل انتظامیہ کی طرف سے انہیں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اور سینئر سول جج نے کچن اسیران، جیل ہسپتال، نو عمر وارڈ اور دیگر بارکوں کا دورہ کیا۔

انھوں نے جیل میں تیار ہونے والا کھانا چیک کیا جو کہ معیار اور مقدار میں تسلی بخش تھا۔ دوران دورہ انہوں نے خواتین وارڈ کا بھی دورہ کیا اور تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button