دینہاہم خبریں

کشمیری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ سید شوکت علی شاہ

دینہ: پاکستان میں مقیم کشمیری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں ،آزاد کشمیرو مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں،بھارت اپنی ہٹ درمی چھوڑ کر کشمیریوں پر اپنا ظلم و ستم کا سلسلہ کو بند کر دے اور کشمیر کے عوام کی آزادی کی تحریک کو بندوق کو زور پر دبانے کی کوشش نہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار سید شوکت علی شاہ وزیر خوارک آزاد جموں و کشمیر نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کشمیر ی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے گورنمنٹ آزاد کشمیر کوشش کر رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا پاکستان سے خون کا رشتہ ہے اور ان کی آزادی کشمیر کی تحریک ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔

سید شوکت علی شاہ نے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ درمی کو چھوڑ کر کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کر دے ،بھارت کو کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کرنا پڑے گا اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ کشمیر کے مسئلہ پر بھارت پر زور بڑھایا جائے ،بھارت جتنا مرضی کوشش کر لے لیکن کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا،کشمیر کے مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی عو ام کو پاکستان کے عوام سے بھارت جتنا مرضی دور رکھنے کی کوشش کر لے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button