منقبت لکھنا اور پڑھنا کوئی فن نہیں بلکہ یہ عطیہ محمدؐ و آل ِ محمد ہے، عزیز حسن

0

جہلم: نوجوان منقبت گو عزیر حسن نے کہا ہے کہ منقبت لکھنا اور پڑھنا کوئی فن نہیں بلکہ یہ عطیہ محمدؐ و آل ِ محمد ؑہے گزشتہ4 سالوں سے مجلس عزاء اور منقبت گوئی کے ذریعے تعلیماتِ محمدؐ و آلِ محمدؑ کا پرچار کر رہا ہوں ، ذاکری کی دنیاء میں ذاکر وسیم عباس بلوچ آف لالیاں میرے استاد گرامی ہیں جن سے بہت کچھ سیکھا اور سیکھ بھی رہا ہوں ۔
مقامی اخبار نویسوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ محترمہ کے خواب کی تعبیر ہے کہ میں اچھا ذاکر اور منقبت گو بنوں جن کے حکم کی تعمیل مجھے ذاکری کی دنیاء میں لے آئی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مجھے پسند کرتے ہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ عنقریب میری البم اور سی ڈی بھی مارکیٹ میں منظر عام پر آجائیگی ، جس سے مجھے خاصی پزیرائی اور شہرت حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج میں جو بھی ہوں اور جس مقام پر ہوں یہ سب محمدؐ آلِ محمدؑ کا فیضان اور میری والدہ محترمہ کی دعاؤں کا ثمر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.