دینہ

جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن، دینہ کے گاؤں نیوجھنگ کی گلی کی تعمیر کا ٹینڈر منظور

دینہ: جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن ،منگلا روڈ دینہ کے نواحی گاؤں نیوجھنگ کی گلی خرابی کی خبر شائع ہونے پر مقامی کونسلر کا نوٹس ،گلی کی تعمیر کا ٹینڈر منظوری جلد کام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی، اہلیان نیوجھنگ کی طرف سے جہلم اپڈیٹس ٹیم کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اپڈیٹس میں دینہ کے نواحی علاقے نیوجھنگ کی گلی کی خبر شائع ہوئی جس کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی اور عوام کے گزرنے تک کی گنجائش نہیں تھی کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی کونسلر تفسیر حیدر شاہ نے آج نیوجھنگ کا دورہ کیا۔

میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس گلی کی خرابی کا کافی عرصہ سے مجھے بھی احساس تھا لیکن کچھ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے کام میں سستی تھی لیکن اب اس گلی کا فنڈ منظور ہو چکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اس گلی کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

اہلیان نیوجھنگ نے گلی کی تعمیر کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا اور مقامی کونسلر تفسیر حیدر شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس درینہ مسئلہ کے حل کے لیے خصوصی کاوشیں کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button