جہلم

توہین صحابہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: توہین صحابہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے، سپریم کورٹ ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے توہین صحابہ پر ازخود نوٹس لے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم کی مذہبی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ توہین صحابہ کے سینکڑوں مقدمات درج ہیں پاکستان کی سرزمین پر صحابہ کرام واہلبیت عظام کی توہین کو روکنے کے لئے تمام مکاتب فکر ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر گستاخیوں میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی جا رہی جس سے دن بدن سوشل میڈیا سمیت مختلف علاقوں میں ایسے کیسیز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مقدس شخصیات کی توہین کے بارے قانون میں کمزوری دور کرکے موثر قانون سازی کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز کو شام یا عراق نہیں بننے دیں گے یہ ملک صحابہ اور اہلبیت کے غلاموں کا ہے، بدامنی پھیلانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی توہین کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button