ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ کا رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور اور بنیادی مرکز صحت دھریالہ جالپ کا دورہ

0

جلالپورشریف: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور اور بنیادی مرکز صحت دھریالہ جالپ کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظا مات، ادویات کی مکمل دستیابی اور ادویات کی ایکسپائری کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ اور لیبر روم کا تفصیلی دورہ کیا، مریضوں سے حال احوال اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بارے آگہی حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آر ایچ سی جلالپور شریف کی نائٹ شفٹ میں ڈاکٹر نا صرف ان کال موجود ہوگا بلکہ ڈیوٹی روسٹر کو تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر کو دوسری شفٹ میں تعینات کیا جائے گا۔محمدسیف انور جپہ نے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور بہتری کیلئے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اچانک آر ایچ سی جلالپورشریف میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ میڈیکل افسر آر ایچ سی اور ڈی او انفارمیشن موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ضروری ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بنیادی مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.