سوہاوہ

عوامی خدمت کا جذبہ ہی میری سیاست ہے، عوام کے اصرار پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔ راجہ سفیر اکبر

سوہاوہ: عوامی خدمت کا جذبہ ہی میری سیاست ہے ۔ سوہاوہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے اپنے وسائل کا استعمال کرنا فرض سمجھتا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 25سے آزاد امیدوار خدمت گروپ سے الیکشن لڑنے والے نوجوان راجہ سفیر اکبر نے اپنی الیکشن مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے مجھے عوام کی خدمت کے لئے وسائل دیے میں نے آسائش والی زندگی کو چھوڑ کر صرف عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں قدم رکھا اور الحمداللہ بطور چیئر مین بھی اپنے حلقہ میں ذاتی گرہ سے کام کروائے اب بھی ایم پی اے کی نشست کے لئے اپنے علاقے کی عوام کے اصرار پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ سوہاوہ حلقہ پی پی پچیس کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی بڑی وجہ ان نمائندوں کا منتخب ہونا ہے جو اس کی اہلیت نہیں رکھتے تھے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ ہی میری سیاست ہے اور انشاء اللہ حلقہ کی عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے اپنے ذاتی وسائل بھی استعمال کرونگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button