کھیوڑہ

علاقے سے جرائم اور منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے شہری پولیس کا ساتھ تعاون کریں۔ محمد رمضان کمبوہ

کھیوڑہ: علاقے سے جرائم اور منشیات فروشوں کے خاتمے کے لیے شہریوں کو بھی چاہیے کہ پولیس کا ساتھ بھرپور تعاون کریں، ہم عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں، سید مصطفی تنویر ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگائیں اور عوام کے مسائل سنیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوں۔

ان خیالات کا اظہار محمد رمضان کمبوہ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے مدنی جامع مسجد کھیوڑہ میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شہری کو پولیس یا کسی بھی مسئلے پر کوئی پرابلم ہے تو ہمیں بتائے اگر کسی وجہ سے شہریوں کے سامنے نہیں بتانا چاہتے تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت عوامی مسائل سننے کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی ملازموں کے متعلق کوئی شکایات ہو تو بتائے انشاء اللہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عوام کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے کھلی کچہری میں راجہ عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک شوکت حیات نے کھیوڑہ پولیس چوکی پر نفری بڑھانے کے لیے کہا تاکہ مسائل میں کمی آ سکے۔ رہنما پی ٹی آئی ملک عبید انوار نے کہا کہ ہم پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

کھلی کچہری کے بعد محمد رمضان کمبوہ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے پولیس چوکی کھیوڑہ پر بھی عوام کے مسائل سنے اور ملازموں کی رہائش خطرناک کمروں کا بھی جائزہ لیا اور راجہ عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی و دیگر ملازمین کو بھی یقین دلایا کہ پولیس چوکی پر پی ٹی سی ایل نمبر جلد بحال کروائیں گے اور خطرناک کمروں کی ازسر نو تعمیر ات کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بھی آئے گی جو ان کمروں کی حالت زار کا جائزہ لے کر نئی تعمیرات کے لیے ورکنگ کرینگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button