جہلم

ریسکیو 1122کے زیراہتمام اپکسپرٹ ریسکیو والنٹیئر کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

جہلم: ریسکیو 1122کے زیرا ہتمام اپکسپرٹ ریسکیو والنٹیئر کا اعزاز حاصل کرنے والوںکی حوصلہ افزائی، ڈی او ڈاکٹر فیصل نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، تقریب ریسکیو اسٹیشن پر منعقد ہو ئی۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122جہلم سے تربیت حاصل کرکے آل پنجاب ریسکیو رضاکاران کے مقابلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے نوجوان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔
تقریب میں انچارج ریسکیو 1122ڈاکٹر فیصل اور اصغر مرزا نے اعلی کارکردگی پر ٹیم لیڈر جبا راحمد سمیت دیگر رضاکاران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
ا س موقع پر ڈی او ریسکیو ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جہلم اور ریسکیو 1122جہلم کیلئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ یہاں کے نوجوان ایکسپرٹ ریسکیو والنٹیئر کے مقابلے میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے سینئر ممبر چوہدری حسن رضا نے کہا کہ ہماری تنظیم ضلع جہلم میں کوالیفائیڈ ریسکیو رضا رکھنے والی واحد تنظیم ہے اور ہر سال نئے نوجوانوں کو مقابلوں میں بھیجا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ریسکیو تربیت سے روشناس ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے ڈی او ڈاکٹر فیصل کی زیر سرپرستی سینئر اہلکاروں جبران محمود اور محسن بشیر نے جس طرح ہمارے نوجوانوں کو تربیت دے کر مقابلے کیلئے تیار کیا اس کیلئے ہم ریسکیو 1122کے انتہائی شکرگزار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button