پنڈدادنخان

فیصل فرید کی چوہدری خادم علی مانڈلہ کو نیشنل پیس کونسل پاکستان کا سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکبا د

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل فرید چوہدری کی پاکستان کے نامور دبنگ تجزیہ نگار چوہدری خادم علی مانڈلہ کو نیشنل پیس کونسل پاکستان کا سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکبا د،چوہدری خادم علی مانڈلہ سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر منتخب ہوئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل فرید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نامور صحافی چوہدری خادم علی مانڈلہ دبنگ تجزیہ کار ہیں انکے تبصرے حقیقت پر مبنی اور دلچسپ ہوتے ہیںچوہدری خادم علی مانڈلہ مخلص او ر محنتی انسان ہیں میں امید کرتا ہوں کے یہ اپنے منصب پر اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دیں گے۔ چوہدری فیصل فرید نے چوہدری خادم علی مانڈلہ اور پوری نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button