پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں پٹرول کا پیمانہ کم ہونے پر 4 پٹرول پمپس سیل کر دئیے گئے

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستارعیسانی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر(آئی پی ڈبلیو اینڈ ایم) عرفان یوسف نے پٹرول کا پیمانہ کم ہونے پر مختلف پٹرول پمپوں کو وارننگ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ چار پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر) آئی پی ڈبلیو اینڈ ایم( عرفان یوسف نے وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ پیمانے فوری طور پر درست کرائے جائیں۔انہوں نے ممتاز فلنگ سٹیشن للِہ، کرمل فلنگ سٹیشن للِہ، نعمان فلنگ سٹیشن کندوال اور انیق فلنگ سٹیشن کندوال کے پیمانے درست نا ہونے کی بنیاد پر سیل کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button