پنڈدادنخاناہم خبریں

تعمیر پنڈدادنخان کے نام سے دوتہائی کونسلروں کا نیا گروپ وجود میں آ گیا

پنڈدادنخان: تعمیر پنڈدادنخان کے نام سے دوتہائی کونسلروں کا نیا گروپ وجود میں آگیا،اقتدار اور حزب اختلاف کے تمام افراد شہر کے لیے اکھٹے ھو کر چلیں گے، مشترکہ اعلان۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری انتظارالحق، چوہدری شاہد آصف، چوہدری اقرار بلا، چوہدری ارشد چانڈیو، شاہد باگوان، سیف اللہ بلوچ، افضل بٹ منشا طور ماسٹر طاہر ،اکرام اللہ پپو کونسلرز پر مشتمل گروپ کے اجلاس میں شہر کی زبوں حالی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر اختلاف کو بھلا کر شہری ترقی کے لیے ملکر ساتھ چلنے کا عزم کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چند روز تمام کونسلران کا کو مدعو کرکے سیاسی و ذاتی رنجشیں بھلا کر گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے۔ اس موقع پر کونسلرز نے کہا کہ باقی دوستوں کو بھی ساتھ لے کر پنڈدادنخان کی تعمیر کے لیے نئے جوش اور ولولے سے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button