ہر دور میں صحافت نے کسی بھی ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چوہدری عابد محمود

0

جہلم: ہر دور میں صحافت نے کسی بھی ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، مسائل کی نشاندہی کرنا اور مثبت صحافت کو فروغ دینا ایک ذمہ دار صحافی کا نصب العین ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں پریس کلبوں کے انتخابات کا سلسلہ شروع ہو چکاہے اس کے لئے مقامی اراکین کو چاہیے کہ دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کا چناؤ کریں جو کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرواسکیں۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کا انتخاب کرتے وقت صحافیوں کو چاہیے کہ ورکنگ جرنلسٹ کا انتخاب کریں جو صحافیوں کا معیار زندگی بلند اور معاشرے میں ان کا مقام دلوا سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.