جہلم

شہید مرتے نہیں بلکہ قوم کی حیات اور ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی )نے کہا ہے کہ شہید مرتے نہیں بلکہ قوم کی حیات اور ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں، شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان کے احسانوں کو کبھی نہیں بھولے گی ، جنہوں نے اپنے خون کی آبیاری سے وطن عزیزکی بنیادوں کو مزید مضبوط کیا ہے اور وہ ہمیشہ پاکستانی عوام کے دلوں میں راج کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 ستمبر وہ عظیم دن ہے جس دن افواج پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوائے اور دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا جس میں پاکستانی قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں نے اپنی فوج کا بھرپور ساتھ دیا پاک افواج کے جوانوں نے جسم پر بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کو راکھ کا ڈھیر بنادیا جس کی مثال ڈھونڈنے سے نہیں ملتی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button