زمین کے تنازعہ پر بھائی نے سگے بھائی، بیوہ بھابھی اورنوجوان بھتیجے کو قتل کر دیا

0

کھیوڑہ: زمین کے تنازعہ پر بھائی نے سگے چھوٹے بھائی، بیوہ بھابھی اورنوجوان بھتیجے کو قتل کر دیا، ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا، ایک ہی خاندان کے تینوں جنازے اٹھنے پر شہر میں ماحول سوگوار، ملزم بھی جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیوڑہ محلہ اسلام گنج وارڈ نمبر 5 میں محمد یوسف ولد دلاور خان نے زمین کے تنازعہ کی وجہ سے چھوٹے بھائی دلاور اکرم ولد دلاور خان، بیوہ بھابھی اور بھتیجے سندھی لال عرف شہزاد ولد محمد اشرف پر چھریوں کا وار کر کے زخمی کیا تھا۔

بھتیجا سندھی لال عرف شہزاد ولد محمد اشرف چند لمحوں کے بعد ہی فوت ہو گیا اور اس کی والدہ اور دلاور اکرم ولد دلاور خان شدید زخمی ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ہسپتال ایمر جنسی میں شفٹ کیا تھا مگر دونوں بھابھی دیور بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

تینوں کی میتیں کھیوڑہ شہر پہنچی تو شہر کا ماحول سوگوار ہو گیا ،ملزم محمد یوسف کو دوبارہ جہلم ہسپتال شفٹ کر دیا اور پولیس کی تحویل میں ہے۔

آخری اطلاع کے مطابق ملزم محمد یوسف بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.