دینہاہم خبریں

فیس بک کی ایک اور دوستی رشتے میں بدل گئی، ڈینش ڈاکٹر دینہ کے نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

دینہ: فیس بُک کی دوستی ازدواجی زندگی میں بدل گئی،ڈینش لیڈی ڈاکٹر پاکستان نوجوان سے شادی کے لئے دینہ پہنچ گئی ،دھوم دھام سے شادی سر انجام پائی ،دوستوں کے بھنگڑے ،والد ہ اور بھائی خوشی سے جھوم اُٹھے۔

تفصیلات کے مطا بق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر کے رہائشی نوجوان عبدالجبار سیفی کی تقریباً ڈیڑھ سال قبل ڈنمارک کی رہائشی لڑکی سعدیہ سے فیس بُک پر دوستی ہوئی جوکہ آہستہ آہستہ پیار میں بدل گئی، دونوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا اور ڈنمارک کی رہائشی لیڈی ڈاکٹر شادی کے لئے پاکستان کے شہر دینہ کے نواحی علاقہ نکودر پہنچ گئی، دونوں کی شادی گزشتہ روز بڑی دھوم دھام سے انجام پائی

اس موقع پر دولہا نے کہا کہ محبتیں سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتیں فیس بُک سے شروع ہو نے والی دوستی آج فیس ٹو فیس ہو گئی ہے دولہن سعدیہ نے کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے مجھے اچھا جیون ساتھی مل گیا ہے۔

اس موقع پر دولہا کی والدہ نے کہا کہ میں اکثر دعا کرتی تھی کہ مجھے اچھی خوبصورت بہو ملے آج میری خواہش پوری ہو گئی ہے، شادی کی تقریب دھوم دھام سے منعقد ہوئی، اس موقع پر دولہا کے دوستوں نے خوب بھنگڑے ڈالے اور دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button